• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 163042

    عنوان: کیا صحابہ سے شوال کا روزہ رکھنا ثابت ہے؟

    سوال: کیا صحابہ سے شوال کا روزہ رکھنا ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 163042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1176-1007/D=10/1439

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی فضیلت وترغیب ثابت ہے جیسا کہ مسلم شریف کی روایت میں ہے عن أبي أیوب الأنصاری أنہ حدّثہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال من صام رمضان ثم أتبعہ ستا من شوال کان کصیام الدہر رواہ مسلم (مشکاة: ص۱۷۹)

    لسان نبوی سے ایسی فضیلت سننے کے بعد ظاہر ہے کہ صحابہٴ کرام اس کے رکھنے کا اہتمام کرتے رہے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند