• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 162156

    عنوان: کیا ایک مسلمان کا جھوٹا کھانا دوسرے مسلمان کے لیے شفا ہے؟

    سوال: کیا ایک مسلمان کا جوٹھا کھانا دوسرے مسلمان کے لئے شفاء ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1040-1138/N=1/1440

    ایک مسلمان کا جھوٹا کھانا دوسرے مسلمان کے لیے شفا ہے، اس طرح کا کوئی مضمون کسی معتبر حدیث میں نہیں آیا اور اس سلسلہ میں حدیث کے نام سے جو روایت نقل کی جاتی ہے، یعنی: سوٴر الموٴمن شفاء: مومن کا پس خوردہ شفا ہے ،محدثین نے اسے بے اصل اور موضوع قرار دیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند