عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 161978
جواب نمبر: 161978
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1239-1209/L=11/1439
بذاتِ خود حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے تراویح پڑھانے کی صراحت تو ہم کو نہیں ملی تاہم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ۲۰/ رکعات تراویح پڑھانے کا حکم صادر فرمایا تھا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حکم یا ان کی رضامندی سے ۲۰/ رکعت کا ثبوت ایسا پختہ ہے کہ کسی منصف کو انکار کی گنجائش نہیں، واضح رہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے عہد میں ۲۰/ رکعات پر اجماع ہوگیا اور اجماع بھی حجج شرعیہ میں سے ایک مضبوط دلیل ہے۔ عن یزید بن رومان أنہ قال کان الناس یقومون في زمان عمر بن الخطاب في رمضان بثلاث وعشرین رکعة (موطا امام مالک: ۹۸) عن یحیی بن سعید أن عمر بن الخطاب أمر رجلا لیصلي بہم عشرین رکعة (مصنف ابن شیبہ: ج۲، ص: ۲۸۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند