• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160406

    عنوان: ’’جو سب سے پہلے رمضان کی جانکاری دے اس پر دوذخ کی آگ حرام ہے‘‘ کیا یہ حدیث ہے ؟

    سوال: جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم جس جدید دور میں جی رہے ہیں اس میں سوشل میڈیا کی بہت اہمیت ہے اور یے ہماری روز مرہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اس کے جانب سے ہمیں کافی علم حاصل ہوتا ہے ، کافی عرصہ سے میرے پاس ایک میسج آتا ہے جس میں حدیث کے مطالق ذکر کیا گیا ہے جس کا تذکرہ مندرجہ زیل ہے "فلا تاریخ سے رمضان المبارک شروع ہو نے والے ہیں اور نبی کریم نے فرمایا ہے کہ جو سب سے پہلے رمضان کی جانکاری دے اس پر دوذخ کی آگ حرام ہے ، کیا یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں؟ مجھے مظبوط حوالے سے اس کی صحیح جانکاری دیں میں آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔

    جواب نمبر: 160406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:807-744/M=7/1439

    ہمارے علم میں ایسی کوئی حدیث نہیں، جو لوگ سوشل میڈیا پر اس کو حدیث کے نام سے پھیلارہے ہیں ان سے اس کا حوالہ دریافت کریں، اور جب تک تحقیق سے حدیث ہونا معلوم نہ ہوجائے اسے ہرگز شیئر نہ کریں، جو بات حدیث نہیں ہے اس کو حدیث کہنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب منسوب کرکے بیان کرنا جھوٹ، بہتان اور سخت گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند