• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160382

    عنوان: امام ابوحنیفہ اور امام شافعی رحمہما اللہ سے متعلق سوال میں مذكور حدیث كی تحقیق

    سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آدم کو میری ذات پر فخر ہے اور مجھے اپنے ایک امتی پر فخر ہے *جس کا نام نعمان ہے اور تخلص ابو حنیفہ ہے اور وہ میری امت کا چراغ ہیں ،* {درمختار} حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا *میری امت میں ایک شخص محمد بن ادریس (امام شافعی) ہوگا جس کا فتنہ شیطان کے فتنے سے بڑا ہوگا* ،، {میزان الاعتدال لسان المیزان} محترم مفتیان کرام:- کیا اوپر مذکورہ احادیث مذکورہ کتاب میں موجود ہے اور اگر ہے تو اس حدیث کی کیا حیثیت ہے ؟

    جواب نمبر: 160382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:753-899/D=10/1439

    حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے متعلق جس حدیث کا آپ نے ذکر کیا ہے یہ اگرچہ الدر المختار میں لکھی ہے اور بعض علماء نے اسے ضعیف کہا ہے مگر کبار محدثین اسے موضوع کہتے ہیں جیسا کہ شامی میں تفصیل موجود ہے۔

    ففی الشامی ولا شک فی تحقق معناہ فی الإمام فإنہ سراج یستضاء بنور علمہ ویہتدی بثاقب فہمہ، لکن قال بعض العلماء: إنہ قد أقر ابن الجوزی علی عدہ ہذہ الأخبار فی الموضوعات الحافظ الذہبی والحافظ السیوطی والحافظ ابن حجر العسقلانی والحافظ الذی انتہت إلیہ رئاسة مذہب أبی حنیفة فی زمنہ الشیخ قاسم الحنفی، ومن ثم لم یورد شیئا منہا أئمة الحدیث الذین صنفوا فی مناقب ہذا الإمام کالطحاوی وصاحب طبقات الحنفیة محیی الدین القرشی وآخرین (رد المحتار: ج۱ص۱۴۶)

    (۲) حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے متعلق جس کتاب کے حوالہ سے آپ نے حدیث ذکر کی ہے تلاش بسیار کے بعد بھی وہ ہمیں نہیں ملی۔ اگر آپ کے پاس اس کی نقل عکسی ہو تو اسے منسلک کریں یا مذکورہ کتاب کی جلد صفحہ نمبر اور ناشر کا نام بالوضاحت لکھیں۔

    بظاہر مذکورہ مفہوم مشہور آثار واقوال کے خلاف ہے اس لیے غیر معتبر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند