• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 160372

    عنوان: مہینہ میں تین دن شہد چاٹنا؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ مہینے میں تین دن شہد چاٹنے کے تعلق سے جو حدیث ہے اُس میں مہینے کے کونسے تین دن ہیں؟ یا پھر ہم مہینہ بھر روزانہ صبح شہد استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 160372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:881-749/sd=7/1439

    حدیث میں ہرمہینے مطلق تین دن شہد چاٹنے کا ذکر ہے، خاص دنوں کی تعیین نہیں کی گئی ہے؛ البتہ صبح کے وقت کا ذکر ہے، یعنی ہرمہینے تین دن صبح کے وقت شہد چاٹنے سے ان شاء اللہ بڑی مصیبت سے حفاظت رہے گی اور روزانہ شہد استعمال کرنے میں مضائقہ نہیں، سفر السعادة میں لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ شہد کو پانی میں ملاکر استعمال فرماتے تھے۔ (مظاہر حق) وکان صلی اللہ علیہ وسلم یشرب کل یوم قدح عسل ممزوجا بماء علی الریق․ (عمدة القاري: ۲۳۲/۲۱، باب الدواء بالعسل) (وعندہ): عن أبي ہریرة رضي ا للہ عنہ (قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من لعق): بکسر العین أي لحس (العسل ثلاث غدوات): بفتحاتٍ أي أوائل ثلاثة أیامٍ (في کل شہر): وفي روایة لابن ماجہ: کل شہر بالنصب علی الظرفیة (لم یُصبہ عظیم من البلاء) (مرقاة المفاتیح، رقم: ۴۵۷۰، کتاب الطب والرقی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند