• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158609

    عنوان: جس نے رمضان میں عمرہ کیا اس نے اللہ کے نبی کے ساتھ حج کیا، ایسی کوئی حدیث یا فضیلت ہے

    سوال: حضرت مفتی صاحب! جس نے رمضان میں عمرہ کیا اس نے اللہ کے نبی کے ساتھ حج کیا، ایسی کوئی حدیث یا فضیلت ہے؟ اور رمضان میں عمرہ کرنے کی کیا فضیلت ہے؟

    جواب نمبر: 158609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 605-489/B=5/1439

    جی ہاں ایسا حدیث میں آیا ہے کہ جس شخص نے رمضان میں عمرہ کیا اس نے میرے ساتھ حج کیا، یعنی رمضان المبارک میں عمرہ کرنا اس قدر اجر وثواب کا کام ہے جیسے کہ اس نے حج کیا اور حج بھی ایسا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں کیا ہو۔ یہ بہت بڑی فضیلت کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند