• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158574

    عنوان: ہردو رکعت پر ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے کی نماز

    سوال: حضرت، میرا ایک نفل نماز کے بارے میں سوال ہے جس میں ہر دو رکعات نفل کے بعد 1000 درود شریف پڑھا جاتا ہے، مجھے صحیح طور پر اس نماز کا طریقہ بتائیں اور اس نماز کا نام اور اس کے فضائل بھی بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 158574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:503-400/N=5/1439

    مجھے قرآن وحدیث میں اس طرح کی کوئی نماز نہیں ملی، جس میں ہر دو رکعت کے بعد ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھ جاتا ہو۔ اور اگر آپ نے اس طرح کی کوئی نماز کسی کتاب میں پڑھی ہو تو اس کا حوالہ دیں اور اگر کسی معتبرعالم سے سنی ہے تو انھیں سے رجوع کریں، ممکن ہے کہ کسی بزرگ نے حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے اس طرح کا کوئی عمل تجربہ کی بنیاد پر اپنے مریدین ومتوسلین کو بتایا ہو، باقی قرآن وحدیث میں اس طرح کی کسی نماز کا کوئی تذکرہ مجھے نہیں ملا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند