• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158354

    عنوان: حدیث متواتر کی تعریف، شرائط واقسام

    سوال: حدیث متواتر کے تمام شرائط و اقسام برائے کرم مفصل اور مدلل مع امثلہ کے اودو زبان میں بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 527-530/M=6/1439

    متواتر، اصطلاح حدیث میں ایسی حدیث کو کہتے ہیں جس کے بیان کرنے والوں (راویوں) کی تعداد ہرزمانے میں اتنی کثیر ہو کہ ان کا آپس میں جھوٹ پر اتفاق کرلینا عقلاً وعادتاً محال ہو یعنی کوئی حدیث اس وقت تک متواتر نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس میں یہ شرائط نہ پائی جاتی ہوں:

    (۱) اسے روایت کرنے والے کثیر تعداد میں ہوں (اس میں اختلاف ہے کہ کم ازکم کتنی تعداد ہونی چاہیے)۔

    (۲) یہ وصف (کثرت تعداد) ابتداء سے انتہاء تک ہرزمانے میں ہو۔

    (۳) اس روایت کو رُواة ایسی حِسّی مشاہدے کے طور پر بیان کریں مثلاً یہ کہیں کہ ہم نے سنا ہے یا ہم نے دیکھا ہے محض اپنی عقل سے قیاس آرائی کرکے بیان نہ کریں۔ متواتر کی دو قسمیں ہیں: لفظی ومعنوی۔ تواتر کی مثال یہ حدیث ہے: من کذب عليّ متعمدًا فلیتبوأ مقعدہ من النار اور مسح علی الخفین کی روایت وغیرہما․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند