• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 158351

    عنوان: ضابط وعادل کی تعریف

    سوال: حدیث کو ضبط کرنے والے اور عادل کسے کہتے ہیں؟ مکمل اور مفصل اردو میں بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 524-480/M=5/1439

    حدیث کو ضبط کرنے والے: احادیث کو دل ودماغ یا تحریر وغیرہ کے ذریعے محفوظ کرنے والوں کو اصطلاح حدیث میں ”احادیث کے ضبط کرنے والے“ کہا جاتا ہے۔

    عادل: وہ شخص، خواہ مرد ہو یا عورت۔ جس میں ایسی قوت وملکہ ہو، جو اس کو تقویٰ اور مروت کو لازم پکڑنے پر ابھارتی ہو، والضبط ضبطان ضبط صدر وأن یثبت ما سمعہ بحیث یتمکن من استحضارہ متی شاء وضبط کتاب وہو صیانة لدیہ منذ سمع فیہ (نخبة الفکر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند