• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 157151

    عنوان: حضرت سلیمان علیہ السلام سے متعلق ایك روایت كی تحقیق

    سوال: میں نے مندرجہ ذیل واقعہ کی تحقیق کرنی ہے ۔کیونکہ ہم بہت کچھ ایس ایم ایس سے بھیجتے رہتے ہیں کیونکہ اس میں ایک نبی کا ذکر ہے اس لیے مہربانی فرما کر اس کی تصدیق فرمائیں اللہ ہمارے گناہ معاف فرمائے (امین) حضرت سلیمان نے ایک چیونٹی سے پوچھا ،تمہاری سال بھر کی خوراک کیا ہے ؟ چیونٹی نے جواب دیا۔فقط 2دوانے آپ نے اس کے پاس 2دانے رکھ کر اُس کا بل بند کر دیا،سال بعد جب دیکھا تو چیونٹی نے ایک دانہ کھالیا تھا ایک بچا رکھا تھا،آپ نے پوچھا،ایک دانہ کیوں بچا رکھا ہے ؟چیونٹی ۔پہلے میرا بھروسہ اللہ پر تھا کہ 2دانے کھابھی لوں گی تو وہ اور دے گا،اب بات انسان کی تھی اس لئے ایک بچا لیا کیا پتہ پھر دے نہ دے ۔

    جواب نمبر: 157151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:387-299/sn=4/1439

    معتبر کتب حدیث میں اس مضمون کی کوئی روایت نہیں ملتی، صحیح تحقیق کے بغیر اس طرح کی کوئی چیز ہرگز آگے نہیں بڑھانی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند