• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 155926

    عنوان: کپڑے پہننے کا سنت طریقہ

    سوال: کپڑے کھڑے ہوکر پہننا سنت ہے یا بیٹھ کر پہننا سنت ہے؟ کرتا ، پائے جامہ اور لنگی تینوں کا طریقہ الگ الگ بتائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 155926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:199-303/M=4/1439

    کپڑے کھڑے ہوکر بھی پہن سکتے ہیں اور بیٹھ کر بھی پہن سکتے ہیں اس بارے میں کتب صحاح میں کسی خاص ہیئت کی پابندی منقول نہیں، البتہ بعض ضعیف روایات میں شلوار وغیرہ کھڑے ہوکر پہننے پر وعید آئی ہے، جس کو شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”کشف الالتباس فی استحباب اللباس“ میں ذکر کیا ہے، اس لیے احتیاط وادب اس میں ہے کہ پائجامہ وغیرہ بیٹھ کر پہنا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند