• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 155764

    عنوان: بعض جگہ منتخب احادیث پڑھنے سے منع کرتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟

    سوال: حضرت، مسجد میں بعض جگہ منتخب احادیث پڑھنے سے منع کرتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 155764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:120-71/N=2/1439

    جو لوگ منتخب احادیث پڑھنے سے منع کرتے ہیں، وہ کیوں منع کرتے ہیں؟ اس کی وجہ سامنے آنی چاہیے، ویسے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی (رح) کی کتاب: ”فضائل اعمال“ اچھی کتاب ہے، مساجد میں اس کے پڑھنے، سننے کا اہتمام کیا جائے، إن شاء اللہ اس کی تعلیم پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند