• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 154979

    عنوان: گھر سے نکلتے وقت سنت طریقہ کیا ہے؟

    سوال: مسئلہ صبح گھر سے نکلتے وقت سنت طریقہ کار کے مطابق بایاں پاؤں نکال کر جانا چاہیے اور دعا پڑھنی چاہیے جبکہ گھر میں داخل ہوتے وقت دائیا ں پاؤں اور دعا پڑھنی چاہیے ۔ مگر میں اکثر اوقات موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر سے نکلتے ہیں ایسی صورت میں پاؤں زمین پر نہیں لگتے ۔یا گھر میں داخل ہوتے وقت موٹر سائیکل ہی کے ساتھ اندر داخل ہوتا ہوں۔ ۱۔مذکورہ سواری کو سامنے رکھتے ہوئے سنت کے مطابق گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا مکمل طریقہ کار تحریر فرما کر مشکور فرمائیں۔ ۲۔کیا نبی پاکصلی اللہ علیہ وسلم نے یا اصحابہ کرام سواری کے ساتھ گھر سے داخل یاگھر سے باہر نکلے ہیں ۔ایسی کوئی حدیث یا واقعہ ملتا ہے ؟ قرآن و مستند احادیث و فقہ کی روشنی میں فتوی سے رہنمائی فرما ئیں۔اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے ۔

    جواب نمبر: 154979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:14-57/H=2/1439

    (۱) موٹر سائیکل پر گھر میں سوال ہونے کے بجائے ہاتھوں میں موٹر سائیکل لے کر پیدل چلتے ہوئے گھر کے دروازہ سے بایاں پیر پہلے نکالا کریں اور پھر دایاں، نیز داخل ہونے سے پہلے موٹر سائیکل سے اترکر ہاتھوں سے پکڑکر پیدل چلتے ہوئے دایاں پیر گھر میں داخل کیا کریں اور نکلنے وداخل ہونے کی دعاء پڑھ لیا کریں۔

    (۲) حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کسی کا اس قسم کا واقعہ دیکھنا مستحضر نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند