عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 154861
جواب نمبر: 154861
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:54-48/L=2/1439
کارٹون بناکر احادیث کی تعلیم دینا جائز نہیں،یہ آداب کے خلاف ہے اس میں مجسمہ سازی کو فروغ دینا بھی ہے،احادیثِ مبارکہ قطعاً ان خاکوں کی محتاج نہیں،احادیث میں تصویر بنانے پر سخت وعید آئی ہے؛اس لیے اس طریقے پر احادیث کی تعلیم دینے سے احتراز ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند