عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 15400
ترنج کا پھل کون سا ہوتاہے، جس کے بارے میں
حدیث میں ہے کہ جس کسی کے گھر میں ترنج کا پھل ہوگا اس گھر میں فاقہ نہیں آئے گا؟
ترنج کا پھل کون سا ہوتاہے، جس کے بارے میں
حدیث میں ہے کہ جس کسی کے گھر میں ترنج کا پھل ہوگا اس گھر میں فاقہ نہیں آئے گا؟
جواب نمبر: 15400
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1583=1303/1430/د
ترنج نارنگی کو کہتے ہیں، ایک حدیث میں آیا ہے: مثل الومن الذي یقرأ القرآن مثل الأُتْرُجَّةِ ریحہا طیب وطعمہا طیب (مشکاة) صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ بخاری کی روایت میں اس جگہ اُتْرُنْجَہ کا لفظ آیا ہے، اور صاحب قاموس نے لکھا ہے کہ الأُتْرُجْ الأُتْرُجَة التُرَنْج لاتُرَنْجَة، معروف وہي أحسن الثمار الشجریة وأنفسہا عند العرب لحسن منظرہا صفراء فاقع لونہا تسر الناظرین (مرقاة، ۴/۳۳۷) آپ نے فاقہ نہ ہونے والی جس روایت کا اشارہ کیا ہے ایسی کوئی روایت ہمارے علم میں نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند