• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 153662

    عنوان: ایسا میں کیا کروں کہ سنت کے مطابق زندگی گذاروں؟

    سوال: مفتی صاحب! میرے شوہر بار بار مجھ سے سنت کے مطابق زندگی گذارنے کی تاکید کرتے ہیں۔ مگر میں نے آج تک ان کے اندر کوئی سنت نہیں دیکھی، وہ مجھ سے ہر وہ کام کرواتے ہیں جو شریعت کے خلاف ہو ( مثلاً حیض کے وقت غلط جگہ سے ہم بستری کرنا، ویڈیو کال کرتے وقت بے حیائی کرنا) میں سمجھ نہیں سکتی ہوں کہ وہ کیسے بار بار طلاق کی دھمکی دیتے ہیں۔ ایسا میں کیا کروں کہ سنت کے مطابق زندگی گذاروں؟ مثلاً اللہ کے رسول کی سنت کیا ہے؟ براہ کرم کوئی آسان اور سہل کتاب بتادیں جس کا میں مطالعہ کر کے اپنی زندگی گزار سکوں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1308-1359/B=12/1438

    ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں“ کتاب کتب خانوں میں ملتی ہے، اسے لے آئیں اور سنتے سناتے رہیں۔ آپ کے شوہر دین دار نہیں معلوم ہوتے اس لیے انہیں سنتوں کی بھی خبر نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند