• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 152867

    عنوان: میں جاناسنت ہے اور تراویح میں قران کا سننابھی سنت ہے ، ان میں بڑی سنت کون سی ہے ؟

    سوال: بعد اسلام عرض ہے کہ جماعت میں جاناسنت ہے اور تراویح میں قران کا سننابھی سنت ہے ، ان میں بڑی سنت کون سی ہے ؟

    جواب نمبر: 152867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1134-1055/sd=11/1438

     دین داری پیدا کرنے کے لیے جماعت میں جانا مستحسن ہے ، خاص شکل مسنون نہیں ہے ، اصل چیز زندگی میں دینداری پیدا کرنا ہے اور تراویح میں قرآن کا سننا مسنون ہے ، دونوں کے درمیان تفاضل کا سوال کرنا ناواقفیت پر مبنی ہے ، جماعت سے مقصود ہی یہ ہے کہ جانے والا سنتوں پر عمل کرے ، جماعت میں نکلنے ہی کو مقصود بالذات سمجھ لینا اور دین کی سنتوں سے اُس کا تقابل کرنا بڑی جہالت کی بات ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند