عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 152703
جواب نمبر: 152703
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1037-965/sd=10/1438
روزہ کی نیت کے لیے کوئی خاص دعا تلاش کے بعد نہیں مل سکی، جو الفاظ آپ نے لکھے ہیں، وہ معروف ہوگئے ہیں، نیت کے لیے ان الفاظ کا پڑھنا ضروری نہیں ہے ، بس دل سے نیت کر لینا کافی ہے ؛ بلکہ سحری کھالینے سے بھی نیت کا تحقق ہوجاتا ہے۔ والنیة معرفتہ بقلبہ أن یصوم ۔۔۔والتسحر فی رمضان نیة ۔ ( الفتاوی الہندیة : ۱۹۵/۱، الدر المختار مع رد المحتار : ۳۴۵/۳، ط: زکریا )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند