• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 152132

    عنوان: ”جو نماز کو اپنے وقت پر نہیں پڑھے گا ایک کروڑ اسی لاکھ سال جہنم میں جلے گا “ یہ حدیث کس حدیث کی کتاب میں ہے ؟

    سوال: یہ معلوم کرنا ہے کہ فضائل اعمال میں ایک روایت آتی ہے کہ جو نماز کو اپنے وقت پر نہیں پڑھے گا ایک کروڑ اسی لاکھ سال جہنم میں جلے گا ۔ یہ حدیث کس حدیث کی کتاب میں ہے اور اس کی سند مطلوب ہے اور حدیث کس درجے کی ہے ؟

    جواب نمبر: 152132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1017-995/B=11/1438

    حدیث کی کتاب میں یہ حدیث موجود نہیں بلکہ مجالس الابرار کا حوالہ شیخ نے دیا ہے اور یہ لکھا ہے کہ اس کتاب کی شاہ عبدالعزیز دہلوی نے بہت تعریف کی ہے۔ جب حدیث کی کتاب میں یہ حدیث موجود نہیں ہے تو اس کی سند بھی ہم نہیں بتاسکتے، البتہ علماء مفسرین نے کچھ اس طرح کی باتیں لکھی ہیں جس سے حدیث مذکور کی تائید ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند