• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 151277

    عنوان: چپل پہن کر کھانا کھا سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: دسترخوان کے علاوہ کبھی کبھی کرسی اور میز پر کھانا کھاتے ہوئے چپل پہن کر کھا سکتا ہے یا نہیں؟ اس بارے میں شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 926-845/B=8/1438

    کھانے کے آداب میں سے ہے کہ چپل جوتے اتار کر کھانا کھایا جائے۔ اگر کہیں ایسا موقعہ آجائے کہ وہاں چپل اتارنا ممکن نہ ہو تو کرسی پر بیٹھ کر کھالینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند