• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 151275

    عنوان: فضیلت والی پانچ راتیں کون کون سی ہیں؟

    سوال: دین اسلام میں جو پانچ راتیں بڑی فضیلت والی سمجھی جاتی ہیں، وہ کون کون سی ہیں؟

    جواب نمبر: 151275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1186-1163/L=9/1438

    فضائل اعمال میں شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب نے حدیث کے حوالے سے جن پانچ راتوں کاذکر کیا ہے وہ یہ ہیں:

    (۱)لیلة الترویحہ(آٹھ ذی الحجہ کی رات) (۲) لیلة العرفہ (نو ذی الحجہ کی رات) لیلة النحر (دس ذی الحجہ کی رات)اور عید الفطر کی رات اور شبِ برات یعنی پندرہ شعبان کی رات۔اورآگے امام شافعی رحمہ اللہ کے حوالے سے تحریر فرمایا ہے کہ پانچ راتیں دعا کی قبولیت کی ہیں:

    جمعہ کی رات،عیدین کی راتیں،غرہ رجب کی رات،اور نصف شعبان کی رات۔اور فقہاء نے جن راتوں میں جاگ کر عبادت کرنے کو مستحب وافضل قرار دیا ہے ان میں عیدین کی راتیں،رمضان کے اخیر کی دس راتیں،اور ذی الحجہ کے شروع کی دس راتیں داخل ہیں۔(الدرالمختار:۲/۴۶۹ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند