• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 150663

    عنوان: میٹھی چیز کھانا کھانے سے پہلے سنت ہے کہ بعد میں ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا مٹھی چیز کھانا کھانے سے پہلے سنت ہے کہ بعد میں ؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 821-798/N=8/1438

    عوام میں جو مشہور ہے کہ کھانے کے بعد یا کھانے سے پہلے میٹھا کھانا سنت ہے، اس کی مجھے کہیں صراحت نہیں ملی؛ البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میٹھا پسند تھا جیسا کہ حدیث میں آیا ہے ۔ اور دور نبوی میں تو آج کل کی طرح فراوانی نہیں تھی ، عام طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانا یہی تھا کہ کھجور کھالی اور پانی پی لیا۔ گھر میں مہینوں چولہا نہیں جلتا تھا، اگر کبھی گوشت کا نظم ہوگیا تو چولہا جل گیا؛ اس لیے ہم لوگ جو دسترخوان پر قسم قسم کے مختلف کھانے کھاتے ہیں اور کھانے کے بعد میٹھے کی فکر کرتے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں اس طرح کھانے کی نوبت نہیں آتی تھی (مستفاد:فتاوی محمودیہ ۱۸: ۷۴، ۷۵، سوال: ۸۶۲۲، مطبوعہ: ادارہ صدیق ڈابھیل) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند