• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 149011

    عنوان: کیا بیت الخلاء جاتے وقت ٹوپی پہننا سنت ہے؟

    سوال: کیا بیت الخلاء جاتے وقت ٹوپی پہننا اور چپل/سینڈل پہننا سنت ہے؟میں نے سنا ہے کہ یہ سنت ہے۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 149011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 705-659/M=6/1438

    مستحب یہ ہے کہ بیت الخلاء جاتے وقت سر کو ٹوپی وغیرہ کے ذریعہ ڈھانپ لے، اور احتیاط اس میں ہے کہ چپل یا سینڈل وغیرہ پہن کر جائے تاکہ نجاست اور ماء مستعمل کے لگنے سے حفاظت رہے: إذا اراد الخلاء یستحب لہ أن یدخل بثوب غیر ثوبہ الذی یصلی فیہ إن کان لہ ذلک، وإلا فیجتہد فی حفظ ثوبہ عن إصابة النجاسة والماء المستعمل، ویدخل ستور الرأس (ہندیہ: ۱/۱۰۶، ط: اتحاد دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند