• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 146248

    عنوان: ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنھن کی تعداد

    سوال: حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کی تعداد کیاہے ؟برائے مہربانی کسی بھی ایک مستند کتاب کے حوالے سے بتادیجیے ۔جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 146248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 197-185/M=2/1438

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات گیارہ تھیں جن میں سے (حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا) نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں انتقال کیا اور نو بیویاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت موجود تھیں۔ (دیکھئے سیرة المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم، جلد اول، ص: ۲۸۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند