• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 13161

    عنوان:

    قطب اور ابدال کا ہونا کیسے ثابت ہے حدیث یا قرآن سے کوئی حوالہ دیں؟

    سوال:

    قطب اور ابدال کا ہونا کیسے ثابت ہے حدیث یا قرآن سے کوئی حوالہ دیں؟

    جواب نمبر: 13161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 927=875/ب

     

    ابدال کا ذکر حدیث شریف میں آیا ہے کہ ملک شام میں ہمیشہ چالیس ابدال رہیں گے جب ان میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے گا تو اللہ تعالیٰ اسکی جگہ دوسرے کو ابدال بنادے گا۔ اس حدیث میں یہ بھی ہے، ان کے وسیلہ سے بارش کے لیے دعا کی جائے گی۔ دشمن کے خلاف نصرت حاصل کی جائے گی۔ اوران کے وسیلہ سے شامیوں کے مصائب ومشکلات کو دور کردیا جائے گا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: شامیوں پر لعنت نہ کرو إني سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: الأبدال یکونون بالشام وھم أربعون رجلاً کلما مات رجل أبدل اللہ مکانہ رجلاً یسقی بھم الغیث وینتصر بھم علی الأعداء ویصرف عن أھل الشام بھم العذاب (مشکاة المصابیح: ۲/۵۸۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند