• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 11229

    عنوان:

    کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بستی کے لوگوں کو فرمایا کہ اونٹ کا پیشاب پیو؟

    سوال:

    کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بستی کے لوگوں کو فرمایا کہ اونٹ کا پیشاب پیو؟

    جواب نمبر: 11229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 337=337/م

     

    حدیث مذکور کتب حدیث میں صحیح اس طرح ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قبیلہ عُکل (اور بعض روایات میں عُرینہ کا لفظ ہے) کے کچھ لوگ آئے، اور مسلمان ہوگئے، لیکن مدینے کی آب و ہوا ان کو راس نہ آئی (یعنی وہ بیمار پڑگئے) تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ صدقہ کے اونٹ کے پاس جائیں اور ان کا دودھ اور پیشاب پئیں، چنانچہ انھوں نے ایسا ہی کیا، تو وہ شفایاب ہوگئے، پھر وہ مرتد ہوگئے اور چرواہوں کو قتل کردیا اور اونٹ کو ہانک لے بھاگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے (کچھ حضرات کو) بھیجا، چنانچہ وہ پکڑکر لائے گئے، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے جو سزا تجویز کی اس کا ذکر ہے)۔ (دیکھئے مشکاة شریف: ۳۰۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند