• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 10672

    عنوان:

    سورہ واقعہ، سورہ یسین اور سورہ مزمل کے فضائل بتادیں ۔میں نے سعودی سے تفسیر والا قرآن پاک لیا ہے اس میں سورہ یسین کی قرآن کے دل والی روایت اور سورہ واقعہ کی حضرت ابن مسعود اورحضرت عثمان والی روایت کو ضعیف اور من گھڑت لکھا ہوا ہے۔ درود ناریہ کے فضائل بھی بتادیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 382=382/م

    سورہٴ واقعہ کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جوشخص ہررات سورہٴ واقعہ پرھے اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا، اورعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی لڑکیوں کو ہررات اس کو پڑھنے کا حکم دیتے تھے۔ (مشکاة:۱۸۹) اور سورہٴ یٰسین کے متعلق ارشاد نبوی ہے: ہرچیز کا ایک دل ہوتا ہے، قرآن کا دل سورہٴ یٰسین ہے اور جو شخص سورہٴ یٰسین پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک قرآن کی قرأت سے زائد (اجر و ثواب) لکھتے ہیں۔ (ترمذی شریف: ۲/۱۱۶) سورہٴ مزمل کی خاص فضیلت سے متعلق کوئی روایت نہیں مل سکی۔ کسی روایت کا ضعیف ہونا اور بات ہے، لیکن اس کو من گھڑت کہنا یا لکھنا غلو اور زیادتی ہے، ضعیف روایت فضائل کے باب میں باتفاق محدثین معتبر ہے۔ سعودیہ والا تفسیری قرآن کہاں تک معتبر ہے؟ ہمیں نہیں معلوم، اور درود ناریہ کے فضائل کیا ہیں ہم ان کو نہیں جانتے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند