• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 10125

    عنوان:

    مجھے ایک حدیث کی صحت کے بارے میں پوچھنا ہے کہ وہ صحیح ہے یا نہیں؟ قیامت کے دن اللہ اس مچھلی کے جگر کا کباب کھلائیں گے جس مچھلی پر دنیا کو اللہ نے قائم کیا ہے؟

    سوال:

    مجھے ایک حدیث کی صحت کے بارے میں پوچھنا ہے کہ وہ صحیح ہے یا نہیں؟ قیامت کے دن اللہ اس مچھلی کے جگر کا کباب کھلائیں گے جس مچھلی پر دنیا کو اللہ نے قائم کیا ہے؟

    جواب نمبر: 10125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 103=83/ ھ

    اہل جنت کی ضیافت کی ابتداء مچھلی کے جگر کے اعلیٰ حصہ کے بھی حصہ سے ہوگی۔ یہ مضمون بخاری شریف مسلم شریف سے ثابت ہے اور اس کی صحت میں تو کچھ کلام ہی نہیں اور دوسرا مضمون (جس مچھلی پر دنیا کو اللہ نے قائم کیا ہے) البتہ شراح حدیث نے تحریر فرمایا ہے، ملاحظہ ہو حاشیہ بخاری شریف ج۱ ص۵۶۱۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند