عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 10092
کیا کوئی ایسی حدیث یا حدیث کا مفہوم ہے کہ صحابہ کرام (رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین) نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ کی ہر سنت کو پوری کرتے ہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج والی سنت پوری نہیں کرسکتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز مومن کی معراج ہے۔

جواب نمبر: 10092
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 74=74/ د
یہ حدیث نہیں ہے: الصلاة معراج الموٴمنین،یہ کسی بزرگ کا قول ہے، چوں کہ نماز کی فرضیت وہیں ہوئی ہے اور یہ بہت اہم ہے جس کی وجہ سے نماز کو مومن کی معراج کہا گیا ہے۔ لیکن یہ حدیث نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند