• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 8696

    عنوان:

    کیا کولڈ ڈرنگ کا استعمال جائزہے؟ اور کیا اسلام دشمن ملکوں کی چیزیں ضرورت کے وقت جائز ہیں؟ اور کیا ایسی چیزیں جائز ہیں جو ہمارے ملک میں بنتی ہوں اور اس کا کچھ نہ کچھ تعلق دشمن ملکوں سے ہو، جیسے کہ وہ برانڈ(چھاپ) غیر کا ہو یا وہ ٹریڈ مارک(رجسٹری شدہ نشان) ان کا ہو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2216=1808/ ب

    کولڈ ڈرنک کا استعمال جائز ہے، خواہ وہ کسی بھی ملک کی ہوں، ہاں اگر صحیح اور باوثوق ذرائع یہ معلوم ہوجائے کہ اس میں نشہ آور اور حرام اشیاء کی آمیزش ہے، تب اجتناب لازم ہے، اور جب عالم اسلام کسی دینی مصلحت سے ان مشروبات کا بائیکاٹ کرے تو سب کو ساتھ دینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند