• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 8074

    عنوان:

    میں نے سوال کیا تھا کہ مفتی تقی عثمانی صاحب نے کہا ہے کہ اکڑوں بیٹھنے کو سنت کہنا درست نہیں ہے تو آپ نے کتاب کا حوالہ اور صفحہ نمبر کے ساتھ سوال کرنے کو کہا تھا۔ اس کتاب کا نام کھانے کے آداب ہے اس کتاب کو ادارہ اشاعت دینیات نے شائع کیا ہے اور صفحہ نمبر 82ہے․․․․․اب آپ بتائیے گا کہ اکڑوں بیٹھنا سنت ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1976=1716/ب

    حدیث شریف میں اتنا آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح بیٹھ کر کھانا تناول فرماتے، جیسے ایک مسکین آدمی بیٹھ کر کھانا کھاتا ہے۔ اس کا مصداق اکڑوں بیٹھ کر کھانا بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ بھی مسکینوں کی بیٹھک ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند