• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 7681

    عنوان:

    میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اہل کتاب کے ہاتھ کا ذبیحہ مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ نہیں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اہل کتاب کے ہاتھ کا ذبیحہ مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ نہیں؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 7681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1247=1072/ل

     

    آج کل کے یہود و نصاریٰ بالعموم ایسے ہیں جو نہ خدا کے وجود کے قائل ہیں اور نہ کسی مذہب کے، نہ تورات وانجیل کو خدا کی کتاب مانتے ہیں نہ موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام کو اللہ کا نبی وپیغمبر تسلیم کرتے ہیں، یہ برائے نام اہل کتاب ہیں ان کا ذبیحہ حلال نہیں، مسلمانوں کو چاہیے کہ ان کے ذبیحہ سے بالکلیہ احتراز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند