• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 66722

    عنوان: موجودہ حالات میں کیا گھریلو گائے یا جنگل کی نیل گائے کا گوشت کھانا ہندوستان کے مسلمان کے لیے جائز ہے؟

    سوال: موجودہ حالات میں کیا گھریلو گائے یا جنگل کی نیل گائے کا گوشت کھانا ہندوستان کے مسلمان کے لیے جائز ہے؟ براہ مہربانی تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 66722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 785-810/H=8/1437 جو جانور مذہب اسلام میں حلال ہیں وہ ہمیشہ حلال ہی رہیں گے ان کے گوشت کو حرام قرار دینے کا کسی کو حق نہیں؛ البتہ گائے یا نیل گائے پر جن علاقوں میں پابندی ہے ان کے شکار یا ذبح کرنے پر شرپسند لوگ حالات کو بگاڑ دیتے ہیں تو ایسے حالات میں مسلمانوں کو شکار کرنے یا ذبح کرنے سے احتیاط برتنا چاہئے کیونکہ جان مال عزت آبرو کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند