• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 6306

    عنوان:

    کیا غیر مسلموں کے ذریعہ تیار کیا گیا کھانا مسلمانوں کے لیے حرام ہے؟ برائے کرم ان صورتوں کی تفصیل بتائیں کہ کب یہ حلال ہے اور کب یہ حرام ہے؟

    سوال:

    کیا غیر مسلموں کے ذریعہ تیار کیا گیا کھانا مسلمانوں کے لیے حرام ہے؟ برائے کرم ان صورتوں کی تفصیل بتائیں کہ کب یہ حلال ہے اور کب یہ حرام ہے؟

    جواب نمبر: 6306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1524=1175/ ھ

    غیرمسلموں کے ذریعہ تیار کیا جانا تو حرام ہونے کا موجب نہیں، یعنی ان کا تیار کردہ کھانا فی نفسہ حلال ہے، البتہ اگر کوئی امر موجب اشتباہ یا شکوک وشبہات کا باعث ہو تو اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند