معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 610941
انگور كا جوس پینا كیسا ہے؟
سوال : امید ہے کہ مفتی صاحب خیریت سے ہوں گے۔ میرا سوال یہ ہے کہ جس طرح آم کا، انار کا اور دیگر پھلوں کے جوس پینا جائز ہے کیا انگور کا جوس پینا بھی جائز ہے؟
براہ کرم جو اب عنایت فرمائیں ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔
جواب نمبر: 61094112-Apr-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 957-812/B=09/1443
جی ہاں تازہ انگور كا جوس پینا بھی جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جس دعوت کے حلال وحرام کا علم نہ ہو اس میں شرکت کرنا کیسا ہے؟
11475 مناظرمیں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا وقت گزاری ،تفریح اور دل لگی کے طور پر مچھلی کا شکار کرنا جائز ہے؟ جب کانٹے میں کوئی مچھلی پھنستی ہے اور اس کو شکاری کھینچتا ہے تو مچھلی کو بہت تکلیف ہوتی ہے اوراپنی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کرتی ہے، جب کہ ٹھیک اسی وقت وہ شخص تفریح حاصل کرتا ہے۔ میں اس کا حکم جانناچاہتاہوں ۔ کیا یہ درست ہے اور اسلام اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ ملیشیا میں کچھ جگہیں ایسی ہیں جہاں مچھلی پکڑنے کے بعد ہمیں اس کو واپس پانی میں چھوڑنا پڑتا ہے۔ اس صورت میں مچھلی کو تکلیف کے ساتھ رہنا پڑتاہے نیز اس کے جبڑے کو نقصان پہنچتاہے۔اور جبڑے میں زخم ہونے کی وجہ سے یہ مچھلی طبعی طور پر کھانا کھانے کے قابل نہیں رہتی ہے۔ برائے کرم اس معاملہ پر روشنی ڈالیں۔ (۲) کیا اکواریم (مچھلی گھر) میں مچھلی کو پالنے کے لیے،اس کو اس کی قدرتی اور طبعی سکونت کی جگہ جیسے (ندی، جھیل، سمندروغیرہ) سے جال کا استعمال کرتے ہوئے پکڑنا جو کہ تکلیف دہ نہیں ہوتا ہے درست ہے؟ (۳) کیا چھوٹی زندہ مچھلیوں کو بڑی مچھلیوں کوکھلانا درست ہے؟
4377 مناظرمیں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کل جو نئے قسم کا کھانا آیا ہوا ہے اس میں جو اجننوموٹو(ایسا مادہ جو ذائقہ بڑھانے کے لیے) استعمال کیا جاتا ہے جو کہ چین میں استعمال ہوتا ہے۔ کیا وہ کھانا جائز ہے یانہیں؟ کہا جاتا ہے کہ اس میں خنزیر کی چربی استعمال ہوتی ہے۔
2666 مناظرصاحب استطاعت طالب علم کے لیے زکاة کا استعمال کرنا
9093 مناظرجیسا کہ قرآن میں لکھا ہے کہ ہمارے لیے وہ کھانا حرام ہے جس پر غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو۔ کچھ لوگ کھانے کا فاتحہ کرتے ہیں یعنی کھانے پر قرآن کی کچھ آیتیں پڑھتے ہیں او رنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی ولی اللہ کا نام لیتے ہیں۔ کیا ایساکھانا بھی حرام ہے؟ (۲)ہم سرکاری کوارٹر میں رہتے ہیں او رہمارے سارے اسٹاف غیر مسلم ہیں جب ہم قربانی کرتے ہیں تو انھیں گوشت نہیں دیتے اور نہ ہی دعوت دیتے ہیں مگر ایسا کرنے سے ہمیشہ وہ لوگ بولتے ہیں کہ تمہارا کیسا مذہب ہے جس میں غیر مسلموں کو قربانی کا گوشت دینا منع ہے ،جب کہ ہم لوگ مسلمانوں کو اپنے ہر تہوار میں دعوت دیتے ہیں۔
4630 مناظر