• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 609748

    عنوان:

    تمباکو کے بغیر حقہ کا استعمال

    سوال:

    کیا بغیر تمباکو کا حقہ جو آجکل رائج ہے استعمال کر سکتے ہیں یا یہ کراہت ہے؟

    جواب نمبر: 609748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 468-270/D-Mulhaqa=7/1443

     ہماری تحقیق میں مروجہ مخصوص حقوں میں بھی تمباکو استعمال ہوتا ہے،البتہ اس کی نوعیت عام تمباکو کے مقابلے مختلف ہوتی ہے اس لیے بلا ضرورت ایسےحقہ کااستعمال بہتر نہیں ہے اور اگر استعمال کرلیا تو مسجد جانے سے پہلے خاص طور پر اچھی طرح منہ صاف کرلینا چاہیے۔ ( حقہ کے بارے میں مدلل و محقق حکم کے لیے دیکھیے: فتاوی رحیمیہ: ۱۰/۲۱۲ تا ۲۱۵، دار الاشاعت، کراچی (


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند