• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 609067

    عنوان:

    صاحب استطاعت طالب علم کے لیے زکاة کا استعمال کرنا

    سوال:

    سوال : اگر کوئی طالب علم زکوٰة کی رقم استعمال کرے استطاعت رکھنے کے باوجود تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 609067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 737-603/B=06/1443

     اگر طالب علم صاحب استطاعت یعنی صاحب نصاب ہے تو اسے زکاة کی رقم نہ لینی چاہئے نہ استعمال کرنی چاہئے۔ اور اگر وہ وطن سے دور دوسرے ملک میں رہتا ہے اور وطن سے اس جگہ منگوانے کی سہولیات نہیں ہیں تو حالت سفر میں ہونے کی وجہ سے مجبوراً وہ زکاة کی رقم استعمال کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند