معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 608074
انڈا خراب ہوکر اگر خون میں تبدیل ہوجائے تو کیا حکم ے ؟
میں انڈے بنا رہی تھی ۔مجھ سے ایک انڈا جس میں خون تھا لیکن مقدار بہت کم تھا باقی انڈو میں گر گیا ۔ کیا اس کو کھانا حرام ہے ، کیا اس پر گناہ گار ہوں گی ؟ جزاک اللہ
جواب نمبر: 608074
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:313-167/B-Mulhaqa=5/1443
انڈا خراب ہونے کی وجہ سے اگر اس کے اندر خون بن جائے تو وہ شرعاً ناپاک ہے؛ اگر وہ کھانا وغیرہ میں گرجائے تو وہ کھانا بھی ناپاک ہوجاتا ہے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں اس کھانے کا کھانا شرعاً جائز نہیں ہے، خون گرنے کی وجہ سے وہ ناپاک ہوچکا ہے۔ مستفاد: ․․․ کما لو صلی حاملا بیضة مذرة صار محہا دما جاز لأنہ فی معدنہ، والشیء ما دام فی معدنہ لا یعطی لہ حکم النجاسة، بخلاف ما لو حمل قارورة مضمومة فیہا بول فلا تجوز صلاتہ لأنہ فی غیر معدنہ کما فی البحر عن المحیط (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۲/۷۴، باب شروط الصلاة،مطبوعة: مکتبة زکریا،دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند