معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 607696
بوتلوں پر توکل لکھوانا؟
پانی کی بوتلوں پر دوکان کا نام جو کہ"توکل" ہے ،لفظ کا پرنٹ کرواناکیا درست ہے اس لئے کہ یہ لفظ قرآن میں موجود ہے ،اور پانی کی بوتل کو استعمال کرنے کے بعد پھینک دیا جاتا ہے ۔۔
امید ہے مفتی صاحب آپ بخیروعافیت ہوں گے آپ سے میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی دکان کا نام " تو کل " ہے اور وہ اپنے دوکان کے نام کو انگریزی زبان میں پانی کی بوتلوں پر بطور تشہیر کے پرنٹ کروانا چاہتا ہے ، تو کیا اس کا یہ عمل جائز ہوگا اس لیے کہ پانی کی بوتل کو استعمال کرنے کے بعد پھینک دیا جاتا ہے ، تو اس سے کیا اس لفظ کی بے ادبی ہوگی؟ کیونکہ قرآن میں" تو کل "لفظ آیاہے ۔جزاک اللہ خیرا
جواب نمبر: 607696
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:463-356/L=4/1443
ایسی بوتلوں پر یہ لفظ لکھوانا مناسب نہیں۔ ولو قطع الحرف من الحرف أو خیط علی بعض الحروف في البساط أو المصلی حتی لم تبق الکلمة متصلة لم تسقط الکراہة، وکذلک لو کان علیہما الملک لا غیر، وکذلک الألف وحدہا واللام وحدہا، کذا في الکبیری، إذا کتب اسم فرعون أو کتب أبوجہل علی غرض یکرہ أن یرموا إلیہ؛ لأن لتلک الحروف حرمة، کذا في السراجیة․ (الفتاوی الہندیة: ۵/۳۲۳)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند