معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 607235
جس دعوت کے حلال وحرام کا علم نہ ہو اس میں شرکت کرنا کیسا ہے؟
سوال : اگر کوئی شادی کی دعوت میں بلائے لیکن آپ کو پتا نہیں کہ روٹی حلال کی ہے یا حرام کی تو وہاں جانا جائز ہے ؟
جواب نمبر: 607235
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 335-249/M=04/1443
جب پتہ نہیں ہے کہ داعی نے حرام پیسے سے دعوت کی ہے یا حلال پیسے سے تو بلاوجہ حرام کا شبہ نہیں کرنا چاہئے، حسن ظن رکھنا چاہئے اور مسلمان کا معاملہ سداد پر محمول کرتے ہوئے، کھانا کھالینا جائز ہے بشرطیکہ طعام گاہ (کھانے کی جگہ) میں منکر کا ارتکاب نہ ہو رہا ہو، ہاں اگر یقینی ذریعہ سے معلوم ہوجائے کہ دعوت کرنے والے شخص کی کل یا اکثر آمدنی حرام پر مشتمل ہے اور وہ اسی حرام پیسے سے دعوت کررہا ہے تو پھر کھانا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند