معاشرت >> ماکولات ومشروبات
سوال نمبر: 606289
بینک ملازم کے گھر کھانا کھانا
میری بہن کے شوہر بینک میں کام کرتے ہیں اور میں شادی شدہ بھی نہیں ہو ں اس لیے کھروالوں کے ساتھ جانا پڑھتا ہے .پہلے پہل تو بہانہ بنا دیتی تھی لیکن اب کھر کی عورتوں کو معلوم ہو گیا اور بہن بھی ناراز ہوتی ہے . رہنمائی کریں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب نمبر: 606289
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 161-119/D=02/1443
اگر غالب آمدنی بینک ملازمت سے حاصل شدہ ہے تو آپ حسب سابق احتراز کرتی (بچتی) رہیں؛ البتہ کبھی کچھ کھانا پڑگیا یا مجبوری سے کوئی تحفہ وغیرہ لینا پڑگیا تو س کی قیمت کے بقدر رقم یا کوئی سامان کسی تدبیر سے ان کو واپس کردیں یا گھر بھیجوادیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند