• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 605898

    عنوان:

    مچھلی کے کون کون سے اجزاء حلال ہیں؟

    سوال:

    مچھلی کے جو گلفد ہے، کیا یہ حلال ہوتے ہیں اور مچھلی کے کون کون سے اجزاء حلال ہوتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 605898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 5-74/H=02/1443

     مچھلی مائی المولد ہے اس کا کوئی جزو ناپاک نہیں ہوتا پس اس کے تمام اجزاء (گلفد گلپھڑا وغیرہ) حلال ہیں (امداد الفتاوی: 1/97، وص: 4/104) البتہ مچھلی کے پیٹ میں جو آلائش ہوتی ہے اور اُس کا کھانا مضر بھی ہے لہٰذا اس کا کھانا جائز نہیں ہے۔ حاصل یہ کہ مچھلی کے تمام اجزاء حلال ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند