• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 605340

    عنوان:

    کھیتی میں شراب ڈالنے اور اس سے پیدا ہونے والے غلے كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    کیا کھیتی میں شراب ڈالنا جائز ہے تاکہ کھیتی کو مرض نا لگے ، ہمارے یہاں کھیتی میں شراب ڈالی جاتی ہے تاکہ کھیتی کو مرض نا لگے جس کی نوعیت کچھ اس طرح ہے کہ ایک پاؤ ۲۵۰گرام یا آدھی کلو ۵۰۰گرام نالی میں بہتے ہوئے پانی میں ڈال دی جاتی ہے یا اسپرے کردی جاتی ہے تو کیا اس طرح کرنا جائز ہے اور کھیتی کی پیداوار کو مثلا گنا یا سبزی وغیرہ کو کھانا استعمال کرنا اور خرید و فروخت کرنا جائز ہے یا نا جائز؟ برائے مہربانی مدلل جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 605340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:918-682/sd=1/1443

     کھیتی میں شراب ڈالنا جائز نہیں ہے،یہ حرام وناپاک چیز سے فائدہ اٹھانا ہے۔(دیکھیے:اختری بہشتی زیور، جلد نہم ، صفحہ ۱۰۶) لیکن ایسی کھیتی کی پیدا وار کا استعمال اور اس کی خرید وفروخت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند