• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 604901

    عنوان:

    کھاتے وقت لقمہ گرجائے تو كیا كرنا چاہیے؟

    سوال:

    بعض لوگ کھانے آداب میں یہ کہتے ہیں کہ اگر لقمہ ہاتھ سے گر جاتے تو اسے بائیں ہاتھ سے اٹھاکر دائیں ہاتھ میں ڈال کر کھا لینا چاہیے کیونکہ ہاتھ سے جو گرتا ہے وہ شیطان گرا تا ہے ۔ اور منہ سے جو گرتا ہے وہ فرشتہ گرا تا ہے اس لئے منہ سے گرا ہوا نہیں کھانا چاہیے ، کیا اس طرح بات کسی حدیث وغیرہ میں منقول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں جزاکم اللّہ خیرا۔

    جواب نمبر: 604901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1050-760/B=11/1442

     مسلمان جب کھانا کھاتا ہے تو اس کے کھانے میں برکت ہوتی ہے اور شیطان یہ کوشش کرتا ہے کہ برکت والا حصہ ہماری حلق کے اندر نہ پہونچے، لہٰذا وہ کبھی ہاتھ سے اور کبھی منہ سے لقمہ گرادیتا ہے (فرشتہ نہیں گراتا ہے)۔ وہ لقمہ داہنے ہاتھ سے اٹھاکر کھالینا چاہئے تاکہ برکت والے حصہ سے ہم محروم نہ رہیں۔ یہ جو کچھ ہم نے لکھا ہے حدیث کی روشنی میں لکھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند