• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 604890

    عنوان:

    جس حلال جانور پر حكومت كی طرف سے پابندی ہو اس كا گوشت كھانا كیسا ہے؟

    سوال:

    خرگوش کھانے سے حکومت کی طرف پابندی ہے ، اس سلسلے میں کیا ہمارے لیے جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 604890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:805-562/sd=10/1442

     خرگوش کا گوشت شریعت کی رو سے حلال ہے، کھاسکتے ہیں،حضور ﷺ اور حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے خرگوش کا گوشت تناول فرمانا ثابت ہے۔

    وحل …الأرنب ( تنویر الأبصار مع الدر المختار: ۹/ ۴۴۶، کتاب الذبائح، زکریا، دیوبند) ولا بأس بأکل الأرنب لأن النبی صلی اللہ علیہ وسلم أکل منہ حین أہدی إلیہ مشویًا وأمر أصحابہ بالأکل منہ ولأنہ لیس من السباع ولا من أکلة الجیف فأشبہ الظبی۔ ( ہدایہ)

    باقی اگر قانونا پابندی ہے تو اپنی عزت و آبرو کو خطرے میں ڈالنا دانشمندی کے خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند