• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 602485

    عنوان:

    کافی، چائے اور باہر کے کھانے کے بارے میں حکم

    سوال:

    اسلام میں ان چیزوں کے بارے میں ممانعت ہے جو ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہیں جیسے شراب، سگرٹ وغیرہ 1. کیا چائے ، کافی وغیرہ بھی لینا گناہ ہے ؟

    (۲) کیا باہر کی چیزیں کھانا گناہ ہے ؟ کیوں کہ وہ نقصان دہ ہو سکتی ہیں؟

    (۳) کافی میں caffeine ہوتی ہے ، جس کے بارے میں مجھے معلومات نہیں ہے ، کیا کافی حرام ہے ؟

    جواب نمبر: 602485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:457-294/sd=6/1442

     چائے اور کافی پینا جائز ہے ، اس لیے کہ چائے اور کافی میں کوئی ناپاک یا حرام جزء شامل نہیں کیا جاتا ہے۔

    (۲) باہر کی حلال اور پاک چیزیں کھانا بھی فی نفسہ جائز ہے ۔

    ( ۳) کیفین کے بارے میں تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس سے محض نشاط حاصل ہوتا ہے ، یہ مسکر نہیں ہے ، لہذا کافی میں اس کا استعمال درست ہے ۔ واضح رہنا چاہیے کہ جو اشیاء صحت کے لئے نقصان دہ ہوں تو ان سے بچنا بہتر ہے ؛ لیکن محض نقصاندہ ہونے کی وجہ سے کسی چیز کو حرام نہیں کہا جاسکتا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند