• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 602336

    عنوان: گدھی کا دودھ حلال ہے یا حرام ؟

    سوال:

    حضرات علماے کرام ومفتیان عظام کی خدمت میں ایک سوال یہ ہے کہ گدھی کا دودھ حلال ہے یا حرام ؟

    جواب نمبر: 602336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 479-347/B=06/1442

     گدھا اور گدھی (یعنی حمار اہلی) کا گوشت حرام ہے اور جس جانور کا گوشت حرام ہے اس کا دودھ بھی حرام ہے، لہٰذا گدھی کا دودھ بھی حرام ہے۔ دوا کے طور پر پینا بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند