• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 600679

    عنوان:

    گائے کے گوشت کا حکم

    سوال:

    دو مسئلے دریافت طلب ہیں (1)یوپی میں گائے کے گوشت پر سرکاری پابندی ہے اور ہمارے ہندو بھائی بھی گائے کو گو ماتا کہ کر جنگلوں میں چھوڑ دیتے ہیں پھر وہ آوارہ پھرتی ہیں اور کسانوں کی کھیتی باڑی کا بہت زیادہ نقان کرتی ہیں اب اگر مسلم اس کو چپکے سے پکڑ کر ذبح کرلے تو کیا اس کا کھانا جائز ہے ؟

    (2)اگر کوئی قصائی ایسی گائے کو چپکے سے ذبح کرے اور دوسرا آدمی اس قصائی سے گوشت کھریدے یعنی مول لے تو کیا اس کا کھانا جائز ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب مرحمت فرماکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 214-157/H=03/1442

    (۱، ۲) ایسی آوارہ پھرنے والی گایوں کا انتظام متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے کروانا چاہئے اُن کو ذبح کرکے اُن کا گوشت بیچ کر خرید کر کھانے سے اجتناب کریں اپنے جان مال عزت آبرو کو خطرہ میں نہ ڈالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند