• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 600138

    عنوان:

    کیا برگر اور پزا کھا سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا برگر اور پزا کھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 600138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:96-68/L=2/1442

     برگر اور پزا میں حرام یا نجس چیز ڈالی جاتی ہے یا نہیں ؟اس کی ہمیں تحقیق نہیں اور جب تک کسی چیز کے بارے میں حرام یا نجس اشیاء کے ڈالے جانے کا تحقیقِ شرعی سے ثبوت نہ ہوجائے اس وقت تک اس کے حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا اور اس کے کھانے کی گنجائش ہوگی ،ہاں! شبہ کے وقت احتیاط کرنا بہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند